

Loading content...
میں عرض کررہا تھا کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے عالم الغیب رہوار زمین کربلا پر رک گئے، اُس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ فوراً محمل بٹھا کر اسی مقام پر خیام لگائے جائیں، اصحاب نے جلدی جلدی محمل بٹھاکر خیمے لگانے شروع کر دئے،کئی اصحاب خیام کے کھونٹے یعنی میخیں زمین میں گاڑنے میں لگ گئے کئی خیام کو زمین پر پھیلا کر ان کی چوبوں کو درست کرنے میں لگ گئے ، جوانانِ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام جن کی تعداد چالیس کے قریب تھی جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے انہوں نے جلدی جلدی قناتیں اتاریں اور سب سے پہلے پاک خیام کی چہار پردی(چاردیواری کی طرح) بنائی اور اس کے اندر مستورات تو حید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے محمل لا کر بٹھائے گئے، کئی جوانانِ بنی ہاشم علیھم صلوات وسلام خیام لگانے میں مصروف ہو گئے او رکئی پاک مستورات کو محملوں سے اتارنے میں مصروف ہوگئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار