

Loading content...
آپ ذرا غور کریں کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جو چھ گھوڑے تبدیل فرمائے وہ سب تو ان کی ذاتی سواری کے گھوڑے نہیں تھے، بلکہ ان میں سے سوائے پاک مرتجز کے باقی گھوڑے تو عام لوگوں کے استعمال کئے ہوئے تھے مگر وہ بھی اِس مقام پر قدم نہیں اٹھاتے تو اُس کی وجہ یہ ہے کہ شہنشاہِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام جس رہوار کی زین کو شرف بخشتے، وہ پاک ذات کے قربت کی وجہ سے مفاتیح خمسہ کا عالم بن جاتا تھا اور وہ حیوان بھی آنے والے علمائے سو کو بتا دیتا تھا کہ تم تو یہ کہتے ہو کہ ان باتوں کا علم سوائے اللہ کے کسی کو نہیں مگر آکر دیکھو اور اپنی کتابوں میں لکھ دو کہ مالک ذات تو تمہاری سوچوں سے ارفع و اعلیٰ ہیں ہی، وہ جس گھوڑے یا جس جانور کو بھی سواری کا اعزاز بخش دیں وہ آپ کے تعینات کے مطابق عالم الغیب ہوجاتا ہے،تو اللہ کے علمِ کل کے علم پر اعتراض کیوں کرتے ہو ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار