

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ اس مقام کے بارے میں خود شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام بھی جانتے تھے کہ یہی ہماری ارضِ موعود ہے، یہی وہ سر زمین ہے کہ جہاں ہم نے شہید ہونا ہے اور ہمارے ساتھ کتنے لوگوں نے کہاں کہاںشہید ہونا ہے، مگر انہوں نے عمداً اظہار نہیں فرمایا کہ آنے والی نسلوں کو پتہ چل جائے کہ ہم تو مالک ذات ہیں، ارضِ موت سے تو ہمارے گھوڑے بھی آشنا ہیں، یہ علم تو ہمارے گھوڑوں تک کو بھی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی ہمارے قرب میں آجاتا ہے وہ مفاتیح خمسہ کا عالم بن جاتا ہے، مزید تفصیل میری کتاب نہج المعرفت میں دیکھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار