

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے حکم دیا ،اس وقت ایک علیحدہ خیمے میں پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کے بھائی جناب حارث علیہ السلام کو پہنچا دیا گیا جس وقت علی اصغرعلیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا اپنے بھائی کے پاس پہنچیں تو اُس وقت ان کی روح پرواز کر چکی تھی، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے بھائی کا سر اپنی گود میں لیااور روتے ہوئے بین کیا کہ بھائی آپ کی آمد کا سن کر میرے دل میںامید بندھ گئی تھی کہ کم سے کم آپ تو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کریں گے آپ کی جرأت و جوانمردی پر مجھے بہت امید تھی کہ میرا سہاگ بچ جائے گا، یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ اس طرح اچانک آپ ہی ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں گے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار