

Loading content...
اُس وقت دائی پاک سلام اللہ علیھا نے شہزادہ علی اصغر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کو اطلاع دی کہ آپ کے بھائی بھی شدید زخمی ہوگئے ہیںانہوں نے فرمایا کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں میری طرف سے عرض کرو کہ آقا ایک علیحدہ خیمے میں میرا بھائی پہنچا دیں، میںان سے ملنا چاہتی ہوں، ان کا آخری وقت ہے اور دستور ہوتا ہے کہ آخری وقت میں بہنیں اپنے بھائیوںکا سر گود میں رکھتی ہیں ان کے زخم صاف کرتی ہیں اور اگر بھائی اس دنیا سے پردہ کر جائے تو ہاتھ پیر بھی بہنیں ہی درست کرتی ہیںاس لئے آقا وہ جس حال میں بھی ہیں ایک بار ہم ان سے ملنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا یہاں اور تو کوئی رشتہ دار ہے نہیں ، ایک میں ہوں، ایک میری معصوم بیٹی ہے، ایک میرا معصوم لعل ہے، ہم آخری وقت میں ان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار