

Loading content...
جس وقت یہ جنگ شروع ہوئی تو افواجِ اِلٰہیہ نے اپنی شجاعت و مردانگی کے ایسے جوہر دکھائے اور ایسی تلوار چلائی کہ کوفیوں اور شامیوں کی تعداد اگرچہ لاکھوں میں تھی لیکن انہوں نے فرار ہونے میں ہی اپنی عافیت سمجھی، جس وقت یہ ملعون فوج واپس فرار ہوئی تو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے جوان سنبھالے اُس وقت انہیں 50جوان کم دکھائی دیئے، آپ فوراً لاشوں اور زخمیوں کے درمیان تشریف لے آئے، یہاں آ کر آپ نے دیکھا کہ باقی جوانوں کے ساتھ جناب حارث علیہ السلام بھی انتہائی زخمی حالت میں پڑے تھے اور اس وقت ان پر غشی طاری تھی… (R_280)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار