

Loading content...
مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ یہ بہن بھائی کیسے ملے مگر یہ تو معلوم ہے کہ کئی سالوں سے پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے پاک بھائی کو نہیں دیکھا تھا، لازماً وہ علیحدہ خیمے میں تشریف لے آئی ہوں گی اور بھائی کو وہاں بلوایا ہو گا اپنا کمسن لعل بھی دکھایا ہو گا انہوں نے دکھ درد بانٹے ہوں گے، یہ تمام باتیں تاریخ میں توموجود نہیں ہیں مگر ایک اہل دل ایسے واقعات کو موقع ومحل سے اخذ کر سکتا ہے کیونکہ یہ تو ناممکن ہے کہ مدت کے بعد بھائی دروازے پر آئے اور بہن ان سے نہ ملے اور بھائی کو پیار نہ کرے، دکھ درد کے حالات سے اسے آگاہ نہ کر ے اور یہ شہزادہ علی اصغر علیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد کے موقع پر بھی نہیں آسکے تھے کیونکہ کوفہ میں یہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نیابت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،اس لئے انہیں ضرور علیحدہ خیمے میں بلوایا گیا ہو گا معصوم لعل علیہ الصلوات والسلام بھی دکھایا گیا ہو گا اور اُنہوں نے اس پاک لعل کو کچھ نہ کچھ پیش بھی ضرورکیا ہو گا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار