

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ شہزادہ علی اصغر علیہ الصلوات والسلام کے ماموں آ کر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے انہیں مرحبا کہا ،کوفے کے حالات پر گفتگو کا سلسلہ جاری ہوا جس میں انہوں نے کوفہ کے تمام حالات بیان فرمائے اور امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اب کوفیوں پر کوئی توقع رکھنا مناسب نہیں ہے کیونکہ کل جو لوگ آپ کے ساتھ تھے آج ان کی تلواریں آپ کے خون کی پیاسی ہیں، پھر اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ جس وقت ہم کوفہ سے روانہ ہوئے تو کوفہ کا بازار آہنگراں دن رات کھلا ہوا تھا اورکوفہ کے حداد (لوہار) دن رات تلواروں اور نیزوں کی تیاری میں مصروف تھے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار