

Loading content...
پہلی وجہ تو یہ نازک رشتہ ہے جو ان کا پاک خاندان علیہ صلوات وسلام کے ساتھ تھا، اس لئے ظالمین کا ان پر اعتبار کرنا ہی ناممکن تھا، دوسری وجہ یہ ہے کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ مل کر انہوں نے کوفہ میں تحریک چلائی تھی اورجناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی طرف سے جو بیعت لینے کے مجاز افراد تھے یا نائبینِ بیعت تھے اُن میں اِن کا نام سرِ فہرست تھا اس لئے ابن زیاد ملعون کاانہیں چھوڑ دینا ناممکن تھا ، جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام شہید ہوئے اُس وقت یہ ان کی نیابت میںنواحِ کوفہ کے لوگوں سے بیعت لینے میں مصروف تھے اس لئے یہ اُس دن جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ مل کر جنگ نہ کر سکے، مگر ان کا بیعت لینا کسی سے مخفی نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ ابن زیاد ملعون انہیں بہت تلاش کرتا رہا تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار