

Loading content...
یہ دونوں چچا بھتیجا کربلا کے شہید ہیں، ان کے بارے میںایک واقعہ علامہ مجلسی علیہ الرحمہ نے لکھا ہے وہ لکھتے ہیںکہ جس وقت امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے بعد امام حسن المجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کوفہ کو ترک کر کے واپس مدینہ تشریف لے جارہے تھے تو اُس وقت ان کے ساتھ ایک اونٹ پر ایک بڑا صندوق لدا ہوا تھا اور امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام اس اونٹ سے جدا نہیں ہوتے تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے رہوار پر سفر فرما رہے تھے، اُس وقت جناب حذیفہ بن اُسید علیہ السلام ان کے قریب گئے اور عرض کیا آقاؐ کیا اِس صندوق میں کوئی بہت ہی قیمتی چیز ہے کہ آپ پورا راستہ اس صندوق کی خود نگرانی فرمارہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار