

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام بیضہ بنی یربوع پر پہنچے تو عین اُس وقت جناب حر علیہ السلام کا قاصد کوفہ پہنچا پھر وہاں سے وہ قاصد اسی رات جواب لے کر واپس روانہ ہوا اور قصر بنی مقاتل کے قریب جناب حر علیہ السلام کو آ ملا اوریہاں پہنچ کر اس نے ابن زیاد ملعون کا وہ خط پیش کیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ تم امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو کسی ویران علاقے میںروک دو اور انہیں وہیں رہنے پر مجبور کرو، ہم آپس میں مشورہ کر کے اگلا حکم جلد بھیج رہے ہیں اور تم نے ہمارے حکم کی تعمیل کرنی ہے اور ہم اِس قاصد کو تم پر نگران بنا رہے ہیں کہ تم ہمارے حکم کی کس طرح تعمیل کرتے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار