

Loading content...
راشد اسدی سے روایت ہے کہ میں مکہ سے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ روانہ ہوا تھا اور میں نے اس سفر کے دوران بہت سے عجیب واقعات ومعجزات دیکھے، ان میںسے ایک یہ تھا کہ جس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نجف اشرف اور قطقطانیہ کے دوراہے سے گزرے تو میں نے دیکھا کہ راستہ کے ساتھ بڑی تعداد میں جنگلی جانور جمع تھے امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے راہوار کو ان کی طرف موڑ لیا،ان کے قریب پہنچ کر گھوڑے سے اترے اور ان کے سروں پر دستِ شفقت پھیرا، تھوڑی دیر ٹھہرنے کے بعد واپس قافلے پاک کے ساتھ شامل ہو گئے اور فرمایا کہ یہ نواحِ کوفہ کے جانور ہیں جو ہمارے بھائی امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی تعزیت کرنے آئے تھے…(ریاض القدس 187\1 )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار