

Loading content...
جس وقت یہ لوگ مصروفِ کلام تھے اس وقت ایک عکرمی قبیلے کا شخص بھی چشمے سے پانی پینے کیلئے آیا، اس نے بھی خیام کی طرف دیکھا تو فوراً خیام کے قریب آکر اذنِ باریابی طلب کیا، اسے بھی اندر بلا لیا گیا، اس نے آکر عرض کیا آقا میں کوفہ سے حیرہ (نجف) پہنچا اور وہاں سے آگے جا رہا تھا کہ میں نے راستے میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا لشکر آپ کی طرف مصروف سفر ہے اور وہ کسی وقت بھی اِس مقام پر پہنچ سکتا ہے،اس کے بعد اس نے عرض کیا میں سوچ رہا ہوں کہ اب آپ کس طرف جائیں گے؟کیونکہ میں جانتا ہوں کہ شام، بصرہ، کوفہ،قادسیہ اور مدینے کے تمام راستے فوج نے روک رکھے ہیں اوراِس وقت تمام صحراء فوج سے بھرے ہوئے ہیں، مگر میں عرض کروں گا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار