

Loading content...
اے فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کو کس چیز نے اپنے جداطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ کے گھر کو چھوڑنے پر مجبور کیا ہے؟ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اموی ملعونوں نے ہمیں کسی مقام پر نہیں رہنے دیا، یہ ہمیں شہید کرنے کا مکمل پروگرام بنا چکے ہیں اورصورتِ حال یہ تھی کہ اگر ہم کسی چیونٹی کے بِل میں بھی پناہ گزین ہو جاتے تو یہ ہمیں وہاں بھی شہید کر دیتے، پھر اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ آپ عرب ہیںاور عرب کی قدیم روایات سے آشنا ہیںاور عربوں کی یہ روایت تھی کہ وہ کسی قوم کے سردار کو شہید کرنے سے ہمیشہ بچتے تھے تاکہ اُن کے ہاتھ کسی سردار کے خون سے رنگین نہ ہوں، حتیٰ کہ عرب سفید رنگ کے مرغ کو بھی ذبح نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ مرغیوں کا سردار ہے اور ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ کبھی کسی سردار کو قتل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ سردار کے خون میں برکت نہیں ہوتی ،فرمایا آپ خود دیکھیں کہ آج یہ اپنی تمام روایات کو بھول کر جوانانِ جنت کے سردار کو شہید کرنے پہ کمر بستہ ہیں …(R_276)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار