

Loading content...
ابوھرم (ابوھرة) اسدی سے روایت ہے کہ میں قطقطانیہ سے حیرہ (نجف) کی طرف مصروفِ سفر تھا، جس وقت میں رہیمیہ کے چشمے پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ وہاں سے کچھ فاصلے پر کئی شاہانہ خیام لگے ہوئے تھے، میں نے اس چشمے پہ کھڑے ہوئے ایک کوفی سے پوچھا کہ بھائی یہ خیام کس کے ہیں؟ اس نے مجھے بتایا کہ یہ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خیام ہیں ،یہ سن کرمیں فوراً ان کی زیارت کیلئے چل پڑااور وہ کوفی بھی میرے ساتھ چل پڑا کہ میں بھی زیارت کر لوں گا ، وہاں پہنچ کر ہم نے اذنِ بار یابی طلب کیا،ایک غلام نے آکر بتایا کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے آپ کو یاد فرمایا ہے ہم جس وقت ان کے خیمے کے اندر داخل ہوئے تو ہم نے انہیں سلام عرض کیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار