

Loading content...
اس سفر کے دوران مغیثہ کے بعد سب سے پہلے رہیمیہ کا قصبہ آتا تھا جو مغیثہ سے 65 کلومیٹر شمال مغرب کی طرف تھا، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں کچھ وقت کیلئے خیام لگائے گئے تھے اور یہاں قیام ہوا تھا مگر وہ عارضی قیام تھا ،کیونکہ رہیمیہ کے مقام تک پہنچتے پہنچتے گرمی میں اضافہ ہوگیاتھا، اس لئے عین الرہیمیہ کہ جہاں ایک چشمہ تھا وہاں آ کر قیام فرمایا گیا، یہ منزل کوفہ سے جنوب مغرب کی طرف تقریباً 35کلومیٹر کے فاصلے پر تھی، کچھ مؤرخین نے لکھا ہے کہ یہ کوفہ سے شام والے راستے پر آتی ہے، یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ کوفہ سے شام کا راستہ شمال کی طرف ہے جبکہ رہیمیہ جنوب کی طرف ہے… (R_274)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار