

Loading content...
شاہ اسماعیل صفوی نے فرمایا کہ چلو ان کی زیارت بھی کرتے ہیں اور ان کی توبہ کی قبولیت کی تصدیق بھی کرلیتے ہیں، جس وقت وہ مزار پر پہنچے تو حکم دیا کہ ان کا مزار کھولو اگر ان کی توبہ قبول ہوئی ہو گی تو ان کا جسم شہیدوں کی طرح تر وتازہ ہوگا ورنہ جسم موجود ہی نہیں ہوگا، اُن کے حکم پر مزار کھولی گئی تو دیکھا کہ جناب حرسلام اللہ علیہ کا جسم بالکل تروتازہ تھااور ان کے زخموں کا خون بھی خشک نہیں ہوا تھا، اُس وقت شاہ اسماعیل صفوی نے دیکھا تو اسے جناب حر علیہ السلام کی پیشانی پر ایک رومال نظر آیا، شاہ اسماعیل صفوی نے کہا کہ یقینا یہ رومال وہی ہے جس کے بارے میں سنتے ہیں کہ یہ رومال خود شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے ان کی پیشانی پراپنے دستِ مبارک سے لپیٹا تھا ، یہ رومال مجھے کھول دو میں اسے تبرکاًاپنے پاس رکھوں گا، جس وقت رومال کھولا گیاتو رومال کھولنے کی دیر تھی کہ پیشانی سے دوبارہ خون جاری ہوگیا، انہوں نے ایک دوسرا رومال دیا کہ یہ اُن کی پیشانی پر باندھ دو اسی طرح کئی رومال باندھے گئے مگر خون نہ رکا، جس وقت وہ اصلی رومال دوبارہ باندھا گیا تو خون رک گیا ، یہ وہ رومال تھا جو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان کی پیشانی پر آخری وقت اپنے دست مبارک سے باندھا تھا… (R_273)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار