

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوں کہ جس وقت ایران کے شہنشاہ جناب شاہ اسماعیل صفوی نے بغداد کو فتح کیا تو اس وقت وہ زیارت کی نیت سے کربلا معلی بھی گئے تھے ،جس وقت کربلا معلی کی زیارات سے فارغ ہوئے تو انہیں کسی نے عرض کیا کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ایک مہمان کا مزار یہاں سے تین میل دور ہے کیونکہ دس محرم کے دن اُن کا خیمہ اس مقام پر لگاہوا تھا جہاں آج ان کا مزار ہے، ان کے شہید ہونے کے بعد ان کے قبیلے والے ان کی لاش کو اٹھا کر ان کی زوجہ کے پاس اُن کے خیمے میں لے گئے تھے اور انہیں وہیں دفن کیا گیا تھا، ان کی زیارت بھی کرنی چاہیے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار