

Loading content...
اسی دوران ایک تیر اُن کی جبینِ مبین میں کچھ اس طرح پیوست ہوا کہ پیشانی کے اندرتک اتر گیا، یہ زمین پر گرے، ادھر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ ہمارا مہمان زمین پر آگیا ہے اسے فوراً بچائو، جس وقت اصحاب پہنچے تو ظالمین ان پر وار کر رہے تھے،اس فوجِ خدا کو دیکھ کر انہوں نے میدان چھوڑ دیا، یہ جناب حر علیہ السلام کو اٹھاکر خیام کے دروازے پر لے آئے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اِن کا استقبال کیا اور انہیں اپنے خیمۂ اطہر کے اندر لے آئے اور لٹا دیا اس کے بعد ان کا سر اپنی گود میں لے کر ان کی پیشانی سے تیر نکالا، جس وقت تیر اُن کی پیشانی سے باہر نکلا تو ان کی پیشانی سے خون کا فوارہ جاری ہوگیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار