

Loading content...
پھراِس کے بعد جناب حرسلام اللہ علیہ نے اپنا گھوڑا دوسرے کی طرف موڑا اور اِس آتے ہوئے ملعون پر ایسا وار کیا کہ اس کے سر کو خازنِ جہنم نے ہوامیں سے پکڑا ،یہ دیکھ کر تیسرے بھائی نے بھاگنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی اوراس نے اپنے گھوڑے کو واپس بھگایا مگر جناب حر علیہ السلام کا سمند(سلیٹی) رنگ کاوہ خوبصورت گھوڑاکچھ اس انداز میں اس کے سر پر جا پہنچا جیسے وہ پرواز کرتا ہواگیا ہو ، اس بھاگتے ہوئے ملعون پر جناب حرسلام اللہ علیہ نے ایسا وار کیا کہ گویا اس کا سر سیدھا داروغہ جہنم کی گود میں جاگرا، اس ملعون کو فی النار کرنے کے بعد جناب حر علیہ السلام نے ھل من مبارز کی آواز دی، مگر لشکر میں سے کسی کی جرأت نہ ہوئی … (R_271)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار