

Loading content...
اس ملعون نے رجز پڑھنا شروع کی ادھر جناب حر علیہ السلام نے اپنا گھوڑا دوڑایا اور اس ملعون کے قریب آ کر فرمایا کہ اب وقت کم ہے، دن گرم ہو رہا ہے، تم شاعری کو چھوڑو اور میری تلوار کی ضرب کیلئے تیار ہو جائو، یہ کہتے ہی ایک ہی وار کیا اور اس ملعون کا سر گھوڑے کی کوچ سے ٹکرا کر اس کے قدموں کو چھوتا ہوا زمین پر جا گرا، حصین ملعون کہتا ہے واللہ مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے اس ملعون کی موت ازل سے جناب حر علیہ السلام ہی کے ہاتھوں میں دے دی گئی تھی ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار