

Loading content...
جس وقت جناب حر علیہ السلام نے لشکر شام پر لعنت کر کے اسے چھوڑ ا تھا اُس وقت ایک ملعون نے کہا تھا کہ اگر مجھے علم ہوتا کہ جناب حر علیہ السلام ہمیں چھوڑکر شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ شامل ہو جائیں گے تو میں انہیں پہلے ہی شہید کر دیتا، یہ ملعون اپنے وقت کا نامور جنگجو تھا، اس کا نام یزید بن سفیان تھا، جس وقت عمر ابن سعد ملعون کی فوج میں سے فرار فرار کی آوازیں آئیں تو اُس وقت اِس ملعون کو حصین بن تمیم ملعون نے کہا کہ تم تو کہتے تھے کہ میں جناب حر علیہ السلام کو شہید کردیتا، کیا وہ تمہاری صرف بڑکیں تھی یا کوئی جوہر شجاعت بھی تمہارے اندر موجود ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار