

Loading content...
کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اب یہ آپ کا بیٹا نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے یہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کا بھائی ہے، ہمارے مقصد اور مشن پر قربان ہونے کے بعد یہ ہمارے اہل بیت کا ایک فرد بن چکا ہے، یہ فرمانے کے بعد کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جوانانِ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کو حکم دیا کہ علی ابن حر علیہ السلام کی لاش کو اٹھاؤ اور خیام کے اندر لے چلو ، اُس وقت جناب حر علیہ السلام نے سجدے میں سر رکھ کر بارگاہِ رب العزت میں دعا کی کہ اے پروردگارِ عالم اس گنہگار پر احسان فرماہم امتی ہیں اور خیام کے اندر مخدراتِ عصمت صلوات اللہ علیہن ہیں یہ پاک گھر تو ماں باپ سے بڑھ کر کریم ہے اے پروردیگار عالم میری یہ التجاء ہے کہ میرے بیٹے کی زندگی کو خیام کے دروازے سے پہلے ختم کر دے اے میرا خالق وہ زندہ خیام میں نہ جائے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار