

Loading content...
گنجِ شہداء کیلئے جو مقام پسند فرمایا تھا لاش کو وہاں تک لایا گیا، اُس وقت جناب علی بن حر علیہ السلام کی رمق جاں ابھی باقی تھی یعنی غشی طاری تھی مگر سانس چل رہی تھی ،مولاکریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے حکم دیا کہ جناب علی بن حر علیہ السلام کی لاش کو خیام کے دروازہ پر لے چلو، جس وقت خیام کے دروازہ پر لاش پہنچی تو مولا کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے حکم فرمایا کہ اب تما م ا صحاب واپس چلے جائیں،جس وقت وہ سب واپس چلے گئے تو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنے پاک فرزندان کو حکم دیا کہ جناب علی بن حر علیہ السلام کی لاش کو خیام کے اندر لے چلو، انہوں نے عرض کیا اس کی وجہ کیا ہے؟ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ جس وقت کسی جوان کی میت گھر میں آتی ہے تو اس کی والدہ اور بہنیں ان کی میت پہ آ کر بین کرتی ہیں اور ان کی والدہ تو یہاں آ نہیں سکتیں اب یہ رسم بھی تو کسی طرح پوری ہونی چاہئے ،ہم اپنی پاک بہنوں صلواة اللہ علیہن سے کہیں گے کہ اس کی لاش پر ایسے بین کریں جس طر ح یہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی لاش ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار