

Loading content...
اب تم نہ تو انہیں یہاں رہنے دیتے ہو اور نہ ہی وطن واپس جانے دیتے ہو، مجھے بتاؤ کہ آخران کا جرم کیا ہے؟ …پھر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ دریائے فرات سے تمہارے جانور توپانی پی سکتے ہیں آل رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم پانی نہیں پی سکتے ، تمہیں شرم آنی چاہیے کہ تم اُس پاک خاندان کے معصوم بچوں کو پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترسا رہے ہوجنہوں نے تمہیں کلمہ پڑھایا اور دین عطا فرمایا ہے ، کیا تم اب بھی کلمہ گو کہلانے کے حقدار ہو؟ انہیں شہید کرنے کے بعد ان کے پاک نانا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سامنا کیسے کر پاؤ گے ؟اور ہاں یاد رکھو کہ ایک نہ ایک دن اِن کے پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف نے ضرور آنا ہے اور وہ دن زیادہ دور نہیںہے یوں سمجھو کہ تم خود اُن کی ذوالفقار کو دعوت دے رہے ہو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار