

Loading content...
جناب حرعلیہ السلام نے امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی بار گاہ میں اپنے بیٹے اور غلام کی سفارش کی اور پھر عرض کی کہ آقاؐ اگر آپ اجازت دیں تو میں اس لشکر بدنہاد کے ساتھ پہلے چند باتیں کرنا چاہتا ہوں، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے انہیں اجازت عطا فرمائی، تویہ اپنا گھوڑا دوڑا کر میدان میں آئے اورانہوں نے عمر ابن سعد ملعون کے لشکر کی طرف نگاہ فرمائی، اُس وقت میدان میںلاتعداد طبل بج رہے تھے، انہوں نے ہاتھ سے اشارہ کیا تو طبل بجانے والوں نے اپنے ہاتھ روک لئے، پھر انہوں نے ابن سعد ملعون سے مخاطب ہو کر ایک خطبہ انشا فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار