

Loading content...
میں نے یہ آواز سن کر اِدھر اُدھر دیکھا تھامگر مجھے اُس وقت وہاں کوئی نظر نہیں آیا تھا، میں سوچ رہا تھا کہ یہ کس نے آواز دی ہے کیونکہ ایک طرف تومیں فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت میں جنگ کرنے جارہا ہوں، دوسری طرف مجھے جنت کی بشارت دی جارہی ہے یہ کوئی فریبِ خیال تو نہیں؟میں حیران ہوا مگر میں نے کوئی پرواہ نہیں کی،میرا یہ معمول تھا کہ میں نمازِ شب میں اپنے والد کے حق میں دعا کرتا تھا مگر اِن دنوں میں نمازِ شب ادا نہیں کرسکا، پھر کافی دنوں کے بعد میں نے 9محرم کی رات نمازِ شب ادا کی، پھر میں سو گیا، رات کو خواب میں، میںنے اپنے والد جناب یزید ریاحی کو دیکھا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم اتنے دن کہاں رہے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار