

Loading content...
اُس وقت جناب حرعلیہ السلام نے اپنے چہرے پراپنی دستار کے پلو سے نقاب کیا ہوا تھا، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا ہمیں اپنا چہرہ تو دکھائیں، انہوں نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹا کے اپنے رخسار خاک پر رگڑنا شروع کئے، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے انہوں شانوں سے پکڑ کر اٹھایا اور فوراً انہیں اپنے سینے سے لگا لیا، جناب حرعلیہ السلام نے عرض کیا مجھے معافی کا یقین تب آئے گا کہ اگر مجھے قربان ہونے کی اجازت بخشی جائے تو، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اے بھائی حرعلیہ السلام آپ ابھی ابھی توآئے ہیںکچھ دیر آرام تو کر لیں، انہوں نے عرض کیا آقاؐ اب آرام تو مجھے آپ کے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بزم قدسی میں جا کر آئے گا، میں اپنے گناہوں کا کفارہ یہ اپنا سراٹھائے پھر رہا ہوں اور یہ میرے کاندھوں پر بوجھ ہے، مجھے یہ بوجھ اتارنے کی اجازت عطا فرمائیں ،کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا جیسے آپ راضی ہوں ہم ویسے ہی راضی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار