

Loading content...
جس وقت یہ آپس میں گفتگو فرمارہے تھے ،کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے شبیہہ پیغمبرعلیہ الصلوات والسلام سے فرمایا میرے لعل ہمارے مہمان آرہے ہیں آپ جاکر اُن کا استقبال بھی کریں اور انہیں احترام کے ساتھ ہمارے پاس بھی لے آئیں ، شبیہہ پیغمبر علیہ الصلوات والسلام وہاں تشریف لے آئے جہاں شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کھڑے تھے انہوں نے آکر جناب حرعلیہ السلام کو مبارک دی اور انہیں اپنے ساتھ لے کر چل پڑے ، جناب حرعلیہ السلام باربار عرض کر رہے تھے کہ کیا مجھ جیسے گنہگار کے لئے بھی کوئی معافی کی گنجائش ہو گی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار