

Loading content...
مہاجر بن اوس کہتا ہے کہ میں آپ کی بات نہیں سمجھا ، انہوں نے فرمایا اس وقت ہمارے سامنے جو فوج کھڑی ہے یہ شہید ہو یا نہ ہو اس نے بہر حال جنت میں جانا ہے کیونکہ وہ فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہیں اور ہماری فوج نے ہر صورت میں جہنم جانا ہے کیونکہ ہم نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خون سے ہاتھ رنگین کرنے کے لئے تیار کھڑے ہیں اور میں یہ فیصلہ کر رہا ہوں کہ ہمیں جنت کی طرف جانا چاہیے یا جہنم کی طرف اور اب میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں کہ چاہے مجھے ہزار مرتبہ ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے میں جہنم کا راستہ اختیار نہیں کر سکتا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار