

Loading content...
قرة بن قیس ریاحی (جو جناب حرعلیہ السلام کا رشتہ دار تھا) کہتا ہے کہ اس وقت میں نے دیکھا جناب حرعلیہ السلام پر ایک عجیب کیفیت طاری تھی، ان کے دائیں بائیں دو جوان گھوڑوں پر سوار کھڑے تھے، ایک ان کے بھائی جناب مصعب بن یزید ریاحی تھے اور دوسرے ان کے فرزند علی بن حرعلیہ السلام تھے اور ان کے ساتھ ان کا غلام جناب دُرَید کھڑا تھا، جناب حرعلیہ السلام کی کیفیت یہ تھی کہ ان کا چہرہ پسینے سے شرابور تھااور ان کے جسم پر کپکپی سی طاری تھی، جناب دُرَید نے ان کی طرف دیکھ کر عرض کیا کہ یہ آپ پر کیا کیفیت طاری ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار