

Loading content...
دس محرم کی رات ہوئی تو ایک طرف امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے اصحاب قرآن کی تلاوت اور نمازوں میں مصروف تھے، دوسری طرف عمر ابن سعد ملعون نے تمام جنگجو جرنیلوں کو اپنے خیمے میں بلایاہوا تھا ، کیونکہ جناب حرعلیہ السلام کو کربلا پہنچتے ہی بنی تمیم اور بنی حمدان کے کل لشکر کے 25%حصے کا سالار بنا دیا گیا تھا اس لئے انہیں بھی اس ملعون نے اپنے خیمے میں بلایا ہوا تھا، اس وقت ابن سعد ملعون نے اُن جرنیلوں کو آگاہ کیا کہ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ جنگ نہ ہو مگر ابن مرجانہ ملعون امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنے کے سوا کسی بات پر رضا مند نہیں ہوتا لہٰذا کل ہمیں اللہ اور اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناراضگی مول لے کر ابن مرجانہ ملعون کو خوش کرنا پڑے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار