

Loading content...
یہاں میں جناب حرعلیہ السلام کے واقعات عرض کر نا چاہتا ہوں کہ جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کربلا پہنچے تو یہاں 9محرم کی رات تک مذاکرات ہوتے رہے اور جناب حرعلیہ السلام کو امید تھی کہ یہ سارا معاملہ گفتگو کے ذریعے حل ہو جائے گا کیونکہ ان کے سامنے ظالمین کے عزائم ظاہر نہیں ہوئے تھے او روہ اس بات سے لاعلم تھے کہ ظالمین کا اصل مقصد صلح نہیں بلکہ صرف اور صرف امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنا ہی ان کا مقصد ہے، 9محرم کی رات کو مذاکرات ناکام ہوئے ، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ایک رات کی مہلت طلب فرمائی،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار