

Loading content...
کتبِ مقاتل وتواریخ وسیرت میں لکھا ہوا ہے کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے سفر کرتے ہوئے مقام بیضہ پر قیام فرمایا مگر یہ وضاحت نہیں ہے کہ کس بیضہ پر قیام فرمایا تھا، ہاں کچھ لوگوں نے اندازہ لگایا ہے کہ وہ بنی دارم کا بیضہ ہوگا کیونکہ مشہور وہی تھا لیکن یہ بات اس لئے درست نہیں لگتی کیونکہ بیضہ بنی ابان بن دارم قادسیہ کے بہت قریب تھا اور یہاں جانا گویا قادسیہ جانے کے برابر تھا، اس لئے بیضہ بنی یربوع والی بات کو عقل تسلیم کرتی ہے کیونکہ وہ عذیب الہیجا نات کے قریب حَزن کے قصبے کے ساتھ متصل تھا اور کوفہ سے مغرب کی طرف کافی فاصلے پر تھا اور قطقطانیہ، خفیہہ اور رہیمیہ کے راستے پر سفر کی سمت کے بالکل سامنے تھا، اس لئے ذوحسم سے اگلی منزل بیضہ بنی یربوع ثابت ہوتی ہے جو عطشان سے پہلے مغربی سائیڈ پر آ جاتی ہے، یہ مغیثہ سے تقریباً 110کلومیٹر کے فاصلہ پر تھی ، آج شاید یہ مقام موجود نہ ہو یا پھر عطشان کے ساتھ ملحق ہو چکا ہو آج کے بارے میں مجھے معلوم نہیں لیکن اِس مقام پر شہنشاہِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا آنا ثابت ہے…(R_265)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار