

Loading content...
اس نے عرض کیا کہ میں آپ سے جنگ کرنا نہیں چاہتا اور نہ ہی میری اوقات ہے کہ میں آپ سے جنگ کر سکوں، مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ نہ تو کوفہ کا راستہ اختیار کریں اور نہ ہی مدینے کابلکہ کوئی تیسرا راستہ اختیار فرمالیں میں آپ کے ساتھ ساتھ سفر جای رکھوں گا ہاں میں یہاں کے تمام حالات لکھ کر ایک قاصد کو ابن زیاد ملعون کے پاس بھیج دیتا ہوں اور اسے یہ بھی لکھ دیتا ہوں کہ امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام واپس مدینہ جانا چاہتے ہیں اس لئے انہیں واپس جانے کی اجازت دینی چاہیے، قاصد جو بھی جواب لے کر آئے گا وہ میں آپ کی بار گاہ میں پیش کر دوں گا، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا یہ ہمیں منظور ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار