

Loading content...
انہوں نے عرض کیا کہ میں اس صحرا کی ناکہ بندی پر مامُور ہوں اور مجھے یہ حکم ہے کہ میں جہاں بھی آپ کو دیکھوں (آپ کے دشمنوں کو)گرفتار کر کے ابن زیاد ملعون کے دربار میںپیش کروں، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہم خود تو نہیں آئے بلکہ تم لوگوں نے خود ہمیں بلایا ہے تو ہم آئے ہیں، اگر تم نہیں چاہتے تو ہم واپس چلے جائیں گے، جناب حرعلیہ السلام نے عرض کیا آقا مجھے تو کوئی علم نہیں کہ آپ کو کس نے بلایا ہے اور مجھے تویہ بھی معلوم نہیں کہ کوفہ والوں نے آپ کو خط لکھے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار