

Loading content...
جس وقت پاک معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے سنا کہ پیاس سے ان کی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں تو انہوں نے عرض کیا باباؐ جان چاہے وہ دشمن ہیں مگر انہیں پانی ضرور دیں کیونکہ وہ بہت پیاسے ہیں، اُن کی سفارش پر کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ انہیں فوراً پانی دیا جائے کیونکہ وہ پیاسے ہیں،یہاں یہ عرض کرتا چلوں کہ دس محرم کے دن جس وقت شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام میدان میں تشریف لے گئے تھے تووہاں آپ نے امت ملعون سے خطاب فرمایا تھاکہ تمہاری فوج کے اندرجناب حرعلیہ السلام کے لشکر سے جو جوان باقی بچ گئے ہیں وہ ذرا ہمارے سامنے آئیں… اس وقت کئی سو جوان فوج کی صفوں کو چیرتے ہوئے سامنے آ کھڑے ہوئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار