

Loading content...
جناب حرعلیہ السلام نے جواب دیا کہ آئے تو ہم آپ کی مخالفت میں ہیں مگر ہم بہت پیاسے ہیں ، کیا آپ کے بابِ کرم سے ہمیں پانی مل سکتا ہے ؟ اس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے خیمہ اطہر کے اندر تشریف فرما تھے اور جواب کے منتظر تھے ، اس غلام نے آ کر جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کو جواب سے مطلع کرنا تھا اور پھر انہوں نے خیمۂ اطہر میں آ کر عرض کرنا تھا اس غلام نے آ کر عرض کیا کہ یہ ہیں تو مخالف مگر پانی بھی مانگ رہے ہیں اور ان کی حالت یہ ہے کہ پیاس کی وجہ سے ان کی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں اوریہی نہیں بلکہ ان کے گھوڑوں کی زبانیں بھی پیاس کی وجہ سے باہر نکلی ہوئی ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار