

Loading content...
اُس وقت ایک کوفی اسدی جوان نے کہا ، بروایت دیگر جناب زہیر بن قینعلیہ السلام نے کہا کہ آقاؐ اس وقت ہمارے دائیں طرف ریت کی پہاڑیوں کا ایک چھوٹا سا سلسلہ ہے جسے ذوحسم (ذوخشم یا ذوخشب) کہتے ہیں، ہمارے لئے مناسب یہ ہے کہ ہم ان پہاڑیوں کی طرف رخ کریں کیونکہ ہمارے ساتھ پاک پردہ داران توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن ہیں اور ان کے تحفظ کیلئے وہ جگہ مناسب رہے گی، کیونکہ اگر ہماری اس لشکر کے ساتھ کوئی جھڑپ ہو گئی تو ہم خیام کی پشت کی طرف پہاڑی کو رکھ لیں گے تاکہ اس طرف سے کوئی حملہ نہ کرسکے اور اگلی سائیڈپر ہم خود کھڑے ہو جائیں گے اس طرح ہمیں چاروں طرف سے حفاظت کرنے کی بجائے صرف دو طرف سے حفاظت کرنی پڑے گی… (R_259)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار