

Loading content...
اس لئے جس وقت جناب حرعلیہ السلام کے لشکر نے پیاس کی وجہ سے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے پاک قافلہ کی طرف رخ کیا تو سب سے پہلے جس صحابی کی نگاہ ان پر پڑی تو انہوںنے نعرۂ تکبیر بلند کیا جو اس بات سے آگاہ کرنے کے مترادف تھا کہ کوئی نئی چیز نظر آئی ہے، اس وقت ایک نوجوان نے اس صحابی سے کہا کہ آپ نے بے محل نعرۂ تکبیر کیوں بلند کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے سامنے کھجوروں کا جھنڈ نظر آیا ہے اور میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اپنے ساتھیوں کو اس سے آگاہ کردوں،اس نوجوان نے کہا کہ یہ نعرہ توہمیشہ کسی خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے لگایا جاتا ہے آپ نے یہ غلطی کی ہے ،کیونکہ وہ یہ غلطی کر چکے تھے اس لئے خاموش ہو گئے مگر ان کے نعرے کی آواز سن کر شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام اپنا راہوار دوڑاتے ہوئے مقدمة الجیش کے قریب پہنچے تاکہ معلوم کریں کہ کیا بات ہے، اُس وقت اس نوجوان نے عرض کیا کہ سامنے کھجوروں کا جھنڈ نظر آیا ہے جس کی وجہ سے انہوںنے نعرۂ تکبیر بلند کیا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار