

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوںکہ اکثر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جناب حرعلیہ السلام کی مولا کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ملاقات منزل شیراف پر ہوئی تھی، دراصل وہ منزلِ شیرا ف نہ تھی بلکہ اس واقعہ کو منزلِ شیراف کے ساتھ اس لئے منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام منزل شیراف سے گزر چکے تھے اور جناب حرعلیہ السلام کا امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام سے سامنا اس وقت ہوا جس وقت آپ منزل شیراف سے آگے ذوحسم کے صحرا میں محو سفر تھے،اُس زمانے میں فوج کے علمبردار تو محدود لوگ ہوتے تھے مگر جو عام فوجی ہوتے تھے وہ بھی کھجوروں کی شاخیں علم کے طور پر کاندھوں پر رکھ کر اظہار مردانگی کرتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار