

Loading content...
جناب حر کا لشکر صحرا کا سفر کر کے آیا تھا اور انہوں نے زیادہ پانی اپنے ساتھ نہیں لیا تھا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ہم القرعا سے پانی کی مشکیں بھر لیں گے مگر یہاں شہنشاہ ِکربلا علیہ الصلوات والسلام ان سے پہلے پہنچ چکے تھے پھر انہوں نے سرکاؐر کے لشکر کا سامنا نہیں کیا بلکہ ان کے لشکر سے کئی میل آگے آگے سفر کرنا شروع کر دیا ، اس دن صحرا میں تیز لو چلی جس کی وجہ سے ان کے لشکر کا پانی ختم ہوگیا مگر انہیں یہ حوصلہ نہ ہوا کہ وہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام سے پانی طلب کرلیتے بلکہ یہ اسی طرح پیاس کی حالت میں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے لشکر سے آگے آ گے کئی میل تک سفر کرتے رہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار