

Loading content...
یہ منزل کوفہ سے تقریباً 100کلومیٹر اور کربلا معلی سے 182کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف ہے، اورجناب حرعلیہ السلام کا لشکر شہرِ واقصہ تک کا نگران تھا اور یہ جناب حرعلیہ السلام حصین ابن نمیر ملعون کے ماتحت ایک ہزار فوجی جوانوں کے ایک دستے کے انچارج تھے اور یہ راستہ ان کی نگرانی میں دیا گیا تھا، ان کے ایک جاسوس نے انہیں اطلاع دی کہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام اس وقت واقصہ کے مقام پر پہنچ چکے ہیں، یہ اطلاع ملتے ہی یہ واقصہ کی طرف روانہ ہوئے یہ جس وقت سرکار تک پہنچے تو اس وقت تک امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام واقصہ سے روانہ ہو کر القرعا کے مقام پر پہنچ چکے تھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار