

Loading content...
میں نے دیکھا کہ اُن میں ایک سیاہ برقعہ پوش مستور صلواة اللہ علیہا بھی موجود تھیں، میں اُس وقت کلی طور پر عالم بیداری میں تھا، وہ تمام افراد امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی بے سر لاش اطہر کے قریب جاکر بیٹھ گئے، سب سے پہلے اپنی بوسہ گاہ پر پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بوسہ دیا، اس کے بعد تمام پاک افراد امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا گلہ چومتے رہے، سب سے آخر میں معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا مظلوم بیٹے کے قریب آئیں، انہوں نے آکر ایک بار امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے گلے پر بوسہ دیا، پھر اپنے پاک باباؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخاطب ہو کر عرض کیابابا جان مجھ بیکس ماں پر احسان فرمائیںاور میرے نورِ نظر کا سر اطہر کوفہ سے منگوا دیں تاکہ میں اپنے مظلوم بیٹے کا منہ چوم سکوں، اسے جی بھر کے پیار کر سکوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار