

Loading content...
میں اتنا عرض کروں گا کہ دس محرم کے دن جس وقت جنگ شروع ہوئی تو جناب طرماح نے بہت خوبصورت جنگ کی اور اپنی تلوار کی دھار سے کوفیوں اور شامیوں کے ایسے ستر جوانوں کو خون میں نہلایا جو اپنی شجاعت کا سکہ پورے عراق سے منوا چکے تھے، پھر ایک اجتماعی حملے میں ان پر تیروں کی بارش کی گئی جس کی وجہ سے ان کا گھوڑا شدید زخمی ہوگیا اور اُن کا اپنا جسم بھی زخموں سے چور ہو گیا ، جس وقت ان کا گھوڑا شدید زخمی حالت میںزمین پر گرا تو اس کے بعد ظالمین نے لا تعداد تلواروں کے وار کئے یہ بے ہوش ہوگئے ،ظالمین نے انہیں مقتول سمجھ کے چھوڑ دیا اور چلے گئے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار