

Loading content...
اُس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنا سفر صحرا کی طرف شروع کر دیا تھا اوراِس سفر میں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے محملوں کی مہار جناب طرماحعلیہ السلام نے تھام رکھی تھی اور رات کو بھی یہ سفر جاری رہا تھا، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ بہت ہی خوش الحان شخصیت تھے، انہوں نے جس وقت پاک محملوں کی مہار پکڑی تو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے پاک راہوار پر سوار ہو کر ان کے ساتھ ساتھ سفر کر رہے تھے،اس وقت انہوں نے بہت ہی دلکش آوازمیںحدیٰ خوانی کا آغاز کیا ، وہ یہ نغمہ اتنی سریلی آواز میں پڑھ رہے تھے کہ جو صحرا کو بھی بیدا رکر رہا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار