

Loading content...
ان کے تفصیلی واقعات مجالس المنتظرین کی چوتھی جلد میں آئیں گے ،یہاں صرف موقع کی مناسبت سے اتنا عرض کروں گا کہ طرماح بن عدی امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے پاک کاروان کے ساتھ اسی مقام سے شامل ہوئے تھے ، جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا کاروان شہادت منزل شیراف پر پہنچا توجناب حرعلیہ السلام سے ملاقات ہوگئی، یہ تمام واقعات آگے بیان ہوں گے،یہاں صرف اتنا عرض کرتا چلوں کہ جناب حرعلیہ السلام نے عرض کیا تھا کہ میں آپ کو نہ تو کوفہ جانے دوں گا اور نہ ہی واپس مدینہ جانے دوں گا ، اس کے علاوہ آپ نے جس طرف رخ کرنا ہے بے شک کر لیں،اُس وقت تک میں ابن زیاد ملعون کے حکم ثانی کا انتظار کروں گا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار