

Loading content...
جو فرعون جیسے سفاک اور جابر انسان کے سامنے بھی منہ توڑ جواب دینے کی ہمت رکھتے تھے،ان کے سامنے جو بولتا منہ کی کھاتا خدا کی قسم وہ ایک برق پرور مقرر تھے،وہ حدیٰ خوانی کرنے والے ایک ایسے خوش الحان پرگو اور سریلے شاعر تھے کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام جن کے نغمے سن کر فرماتے رہے کہ یہ ہمارا حقیقی ترجمان ہے ،خوش نصیبی ازل سے ان کے حصے میں لکھ دی گئی تھی وہ وفا کے پیکر اور سلطنتِ سعادت کے بے تاج بادشاہ تھے ،اور وہ ایک ایسے رازداں تھے کہ جنہیں جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کی طرح قافلہ پاک کی ساربانی کا شرف عطا کیا گیا تھا،میرے پاک مرشدسید الشعرافرماتے ہیں کہ وہ شہادت کے متلاشی اور تلواروں کے پیاسے جوان تھے اور ایسے شمشیر زن تھے کہ جنہوں نے ازل سے اپنا مقدر ایسا لکھا تھا کہ جیسے وہ جملہ نیکیوں کا بحر رواں ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار