

Loading content...
طرماح بن عدی جیسا پوری کائنات میں کوئی جوان نہیں تھامیں ان کے صفات کیا بیان کروں بس ایسے سمجھو کہ وہ اوصافِ حسنہ کا پورا ایک کاروان تھا ،وہ ایسے قد آور اور پہاڑی پتھر کی طرح سنگلاخ جوان تھے کہ بڑے بڑے جنگجو بھی ان کے سامنے بونے نظر آتے تھے ،وہ ایسے شعلہ بیان اور برق بار مقرر تھے کہ جن کی زبان زبان نہیں تیر بن کر دشمن پر برستی تھی ،جو حاضر جوابی برجستہ فقروں کے استعمال اور بیباک گوئی کا ایک سمندر تھے،دشمنوں کی درگت بنانے کے لئے ان کی زبان ذوالفقار سے بھی زیادہ تیز کام کرتی تھی ،وہ ایسے نقاد تھے کہ نقد جواب دے کر دشمن کا منہ توڑ دیتے اور سوال کے جواب میں وہ ایسے الہامی فقرے فٹ کرتے جو دشمن کے لئے آتش فشاں سے کم نہ ہوتے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار