

Loading content...
ان میں سے ایک جناب طرماح بن عدیعلیہ السلام تھے ، دوسرے عمرو ابن جندب حضرمی اور تیسرے کنانہ بن عتیق تغلبی تھے، ویسے تو طرماح نام کے تاریخ میں کئی افراد ہیں مگر واقعاتِ کربلا کے ضمن میں جن طرماح کا ذکر آتا ہے وہ دو اشخاص ہیں، ایک طرماح بن حکم (یاحکیم) تھا جو کوفہ سے باہر کسی صحرائی قصبہ کا رہائشی تھا، یہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو منزلِ رہیمیہ سے کچھ پہلے ملا تھا اور اس نے عرض کی تھی کہ میں اپنے اہل خانہ کو سامانِ خورد ونوش پہنچا کر حاضر ہو جائوں گا، یہ کہہ کر وہ چلا گیا تھااور جس وقت وہ واپس پہنچا تھا تو اُس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام شہید ہو چکے تھے…(R_256)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار